پنجاب فوڈاتھارٹی نے 'پلانٹ فار پاکستان' کے تمام فوڈ پوائنٹس کو پودے لگانے کی ہدایات

پیر 24 مارچ 2025 12:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن 'پلانٹ فار پاکستان' کے تحت پنجاب فوڈاتھارٹی نے سرگودھا شہر بھر میں پودے لگائے۔سرگودھا میں فیلڈ ٹیموں نے فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس میں بھی پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی شہباز سرورکا کہنا تھا کہ درخت ہماری زمین کے اردگرد پھیلے ہوا کے غلاف کی صفائی کا واحد ذریعہ ہیں۔

درخت نہ صرف ہماری زمین کا حسن ہیں بلکہ یہ کرہ ارض پر زندگی کی علامت بھی ہیں۔ پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر شہری کو پودا لگا کر اپنے قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔ ملک سرسبز و شاداب ہوگا تو پاکستان کا ماحول بہتر ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس کو پودے لگانے کی ہدایات جاری کر دیں۔