کمشنرکاایس ڈبلیوایم سی کے سلانوالی،نورپورتھل اورکلورکوٹ تحصیلوں میں ستھراء پنجاب کے حوالے سے پیش رفت بارے جائزہ اجلاس

پیر 24 مارچ 2025 17:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے سلانوالی ، نور پور تھل اور کلور کوٹ تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پیش رفت بارے جائزہ لیاگیا۔ کمشنر نے سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کو تینوں تحصیلوں میں درکار عملہ صفائی ، مشینری اور آپریشن آلات کو جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پربھاری انفوسمنٹ کی ہے، کمپنی کا نگران مانیٹرنگ عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرے۔ کرپشن پر زیر وٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے یونین کونسلز سطح پر اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کنٹریکٹرز کو صفائی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے سی ای او کمپنی کو چاروں اضلاع میں عید الفطر کا خصوصی صفائی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعطیلات میں کمپنی کاتمام فیلڈ اور مانیٹرنگ اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کو عید سے قبل حکومت کی مقررہ تنخواہ کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے آپریشن منیجرز نے ستھرا پنجاب کی اب تک کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنا فیڈ بیک دیا۔ انہوں نے انتظامی افسران کی مانیٹرنگ اور ستھرا پنجاب کے بارے عوامی آراءسے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر رانجھا کے علاوہ خوشاب اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ، متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔