علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین 6 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 24 مارچ 2025 17:19

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین 6 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید ..
بدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین 6گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور براستہ نارووال سے سیالکوٹ جانے والی 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین 6گھنٹوں کی تاخیر سے بدوملہی ریلوے سٹیشن پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹرین میں سوار مسافروں اور دیگر ریلوے سٹیشنوں پر سینکڑوں مسافر ٹرین کے انتظار میں شدیدمشکلات سے دوچار ہوئے۔

جس سے انکو بڑی ذہنی کوفت اٹھانا پڑی۔ بدوملہی اور گردونواح کے دیہاتی مکینوں نے ریلوے کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے نظام اوقات کو درست کرنے کے لیے عملی اقدام کریں کیوں کہ یہ ٹرین اکثر تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔