پنجاب یونیورسٹی میںتین روزہ اسلامی آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

پیر 24 مارچ 2025 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس اورپنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیراہتمام ’’تجدید نقوش‘‘،-’’اسلامی فن اور کتابی ورثہ کو زندہ کرنا‘‘کے موضوع پر تین روزہ اسلامی آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب کل بروز منگل صبح 11:30بجے لائبریری میںہوگی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔