صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی نوشکی لنک بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

پیر 24 مارچ 2025 17:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے نوشکی لنک بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے وہ عناصر جو حکومت کی عملداری کو چیلنج کر رہے ہیں وہ جلد قانون کی گرفت میں آجائیں گے ، صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں،عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے امن و امان اور قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ہماری حکومت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے ، صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ۔