پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال ہیں‘بیرسٹرسلطان

پیر 24 مارچ 2025 22:47

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر سعد بن زبیرکی رہائش گاہ جا کر اُنکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال ہیں پاک فوج ملکی سا لمیت کی جنگ لڑ رہی ہے اور ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید میجر سعد بن زبیر کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔