صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلودبرہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

پیر 24 مارچ 2025 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلودبرہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی اور نشیبی علاقوں میں موسم گرم جبکہ وسطی اور شمالی بالائی حصوں اور پہاڑی علاقوں میں موسم رات کو ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ضلع چاغی، چمن اور اس کے گردونواح سمیت بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں سب سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔