ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائی،تحصیل نشتر ٹائون سے 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار

پیر 24 مارچ 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے بھرپور کارروائی کے دوران 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لئے،تینوں نوسرباز اپنے آپ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بتا رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور تینوں نوسربازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تینوں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ شہری نو سربازوں سے ہوشیار رہیں اور جہاں کہیں کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر پائیں فوری ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹ یا فیس بک پیج پر اطلاع دیں۔