فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

پیر 24 مارچ 2025 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کے سرغنہ جمعہ کو گینگ ممبر محسن اور رفیق سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے10 عدد موٹر سائیکل ، کل مالیتی 9لاکھ60ہزار برآمد کرلی گئی۔ملزمان ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ملزمان موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کےمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزید انٹیرو گیشن جاری ہے

متعلقہ عنوان :