آئی جی پنجاب نے 78 پولیس انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

منگل 25 مارچ 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد، مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایس پی رینک کی سیٹوں کے لیے 200 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے،میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر، رجسٹرار سی پی او حمیر احمد، محکمہ داخلہ، ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :