Live Updates

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خیبرپختونخواہ صوبہ سب سے پیچھے ہے

اپوزیشن جماعتیں اگر مگر کی بنیاد پر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نہیں آتیں، پی ٹی آئی سے بات چیت قومی مفاد میں ہوسکتی ہے لیکن ذاتی مفاد یا این آراو کیلئے بات نہیں ہوسکتی۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 مارچ 2025 00:09

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خیبرپختونخواہ صوبہ سب سے پیچھے ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت قومی مفاد میں ہوسکتی ہے، ذاتی مفاد یا این آراو کیلئے نہیں، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف کردار میں سب سے پیچھے ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خیبرپختونخواہ صوبہ سب سے پیچھے ہے،اپوزیشن جماعتیں اگر مگر کی بنیاد پر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نہیں آتیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس اعتراف جرم کے علاوہ کوئی اور آپشن ہی نہیں ہے، عمران خان کا معافی مانگنا کافی نہیں، معافی مانگنا بھی اعتراف جرم ہوسکتا ہے، اگر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اتنی گواہیوں کے باوجود بھی معافی نہیں مانگیں گے تو لوگوں کو پتا ہے کہ سچ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت میں اس بات پر بڑی واضح ہے۔

اسٹیبلشمنٹ پر پی ٹی آئی حملہ آور ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ان پر حملہ آور نہیں ہوئی، پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان میں درجنوں مقامات پر دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا۔فوج نے اپنے اندر بھی احتساب کیا، جو لوگ اس سازش میں شامل ہیں بانی پی ٹی آئی سرفہرست ہیں۔ منطقی انجام سزاؤں پر ہوگا اور ان کو سزائیں کاٹنی پڑیں گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اپنا سیاست میں کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کو چاہیئے کہ دہشتگردی کیخلاف اپنا کردار ادا کرے لیکن پی ٹی آئی اس میں سب سے پیچھے ہے، پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کو آگے رکھتی ہے اسی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شامل نہیں ہوئے۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بھی کے پی صوبہ سب سے پیچھے ہے، پی ٹی آئی سے بات چیت قومی مفاد میں ہوسکتی ہے، ذاتی مفاد یا این آراو کیلئے بات چیت یا معافی نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں میاں نوازشریف کی جماعت کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومتیں نوازشریف کی رہنمائی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔اپوزیشن جماعتیں اگر مگر کی بنیاد پر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نہیں آتیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات