)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان کی بریفنگ

ذ*40 کروڑ مالیت سے زائد پھاٹا کے زیر انتظام 38 کنال زمین واگزار کروائی گئی

منگل 25 مارچ 2025 02:25

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بارے آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ 40 کروڑ مالیت سے زائد پھاٹا کے زیر انتظام 38 کنال زمین واگزار کروائی گئی،لاہور، فیصل آباد ،سرگودھا، جہلم،بورے والا اور بہاولپور میں کارروائیاں کی گئیں، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے زیر انتظام زمینوں کو ترجیحی بنیادوں پر واگزار کروایا جائے،سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں ، ایل ڈی اے کا ایک سال میں 930 کنال اراضی واگزار کروانا قابل ستائش ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :