سانگلہ ہل شہر بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار، جگہ جگہ موٹر سائیکل رکشوں کے اڈے قائم

کمیٹی بازار اور حمید نظامی روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک، شہری پریشان ،ٹریفک پولیس اہلکار اپنی دھاڑیاں لگانے لگے

منگل 25 مارچ 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سانگلہ ہل شہر بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مارجگہ جگہ موٹر سائیکل رکشوں کے اڈے قائم۔ کمیٹی بازار، حمید نظامی روڈ، کلاک ٹاور چوک، ڈاکخانہ چوک، ریلوے روڈپر غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے اڈے قائم۔ کمیٹی بازار اور حمید نظامی روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک۔ شہری پریشان ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے شہر کے باہر شیرانوالا اور سکندر اعظم چوک کو ہی اپنا دفتر سمجھ لیا۔

سارا سارا دن کاغذات چیکنگ کی آڑ میں دھاڑیاں لگانے لگے۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے کمیٹی بازار، حمید نظامی روڈ، کلاک ٹاور چوک، ڈاکخانہ چوک، ریلوے روڈ سمیت دیگر اہم شہراں پر موٹر سائیکل رکشوں کے اڈے قائم ہو گئے جس کے باعث حمیدنظامی روڈ کمیٹی بازار میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن گیا کمیٹی بازار میں دوکانداروں، رکشہ ڈرائیوروں اور راہگیروں کے درمیان لڑائی جھگڑے رونما ہونے لگے دوسری طرف کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے شہر میں حادثات کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ٹریفک پولیس انتظامیہ مین شہراں میں ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے سارا سار ا دن فیصل آباد روڈ پر واقع شیرانوالا اور سکندر اعظم چوک پر ہی ڈیوٹی دینے لگے اور کاغذات چیکنگ کی آڑ میں دھاڑیاں لگانے لگے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :