
یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کے تحت غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتی ہے،نائب صدر یورپی کمیشن
منگل 25 مارچ 2025 11:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں اور ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں فلسطین کے ساتھ پہلی بار برسلز میں ایک اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا جو آنے والے برسوں میں متعدد سطحوں پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم بنیاد ہو گا۔
انہوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو ریاستی حل کو تباہ کر رہے ہیں، جو پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ اس موقع پر فلسطینی وزیر اعظم نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملے کو بین الاقوامی قانون اور فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور اسرائیل پر اپنے اقدامات کے لیے جوابدہی کو یقینی بناتے ہوئے اپنے حملے کو بند کرنے کے لیے مسلسل بین الاقوامی دباؤ پر زور دیا۔انہوں نے یورپی یونین سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تعاون کا بھی مطالبہ کیا۔کجا کلس نے فلسطینی صدر محمود عباس سے الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر فلسطینی صدر نے غزہ میں انسانی امداد کے فوری داخلے کی اجازت دینے کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فلسطینی ریاست غزہ میں اپنی مکمل ذمہ داریاں سنبھالے اور اس پٹی سے مکمل اسرائیلی انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
-
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دئیے اسرائیلی فوج کا جنگ سے متعلق حتمی بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.