ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ قومی رینکنگ میں نمایاں ترین سطح پر آگیا

ایئرپورٹ کی کارکردگی کے لیے 5 مختلف نوعیت کے ذریعے جانچ کی گئی،رپورٹ

منگل 25 مارچ 2025 14:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے قومی رینکنگ میں نمایاں ترین سطح پر آگیا ہے۔ ایئرپورٹ مسافروں کو بہتر خدمات اورکاموں کو تیز تر طریقے سے انجام دے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ سالانہ 15 ملین سے زائد مسافروں کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مملکت کے لیے 82 فیصد کی شرح کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ جدہ کا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کی کارکردگی کے لیے 5 مختلف نوعیت کے ذریعے جانچ کی گئی۔

(جاری ہے)

جن میں کارکردگی سے متعلق 11 معیارات کو بھی جانچا گیا۔دوسری جانب دمام کا شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد شرح کے ساتھ سالانہ 5 ملین سے 15 ملین مسافروں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

جبکہ مدینہ کا محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد شرح کے ساتھ مسافروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔تیسری کٹیگری میں 2 ملین سے 5 ملین مسافروں کی خدمات کے ذریعے جازان کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے 100 فیصد سکور حاصل کیا۔جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ارار انٹرنیشنل ایئرپورٹ چوتھی کٹیگری میں شامل ہے۔

جبکہ پانچویں کٹیگری میں گوریت ایئرپورٹ سرفہرست رہا۔رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے مقابلے میں سال 2024 میں سعودی عرب کے ایئرپورٹ میں مسافروں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کورونا کے زمانے کے مقابلے میں مسافروں کی یہ تعداد 25 فیصد اضافے کے ساتھ ہے۔ خیال رہے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر مسافروں کی یہ تعداد 128 ملین تک پہنچ چکی ہے۔سال 2024 میں 59 ملین مسافروں نے اندرون ملک پروازوں کا استعمال کیا۔

جبکہ بین الاقوامی روٹس پر 69 ملین مسافر سوار ہوئے۔ایئر ٹریفک' 2024 کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے ایئرپورٹ پر مسافر پروازوں کی تعداد 905000 ہوگئی ہے۔ جن میں 474000 اندرون ملک پروازیں اور 431000 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 170 سے زائد مقامات کے لیے فضائی رابطے میں اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ 16 فیصد توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔دوسری جانب کارگو کے معاملے میں یہ اضافہ 34 فیصد سے بڑھ کر 1.2 ملین ٹن سے زائد ہو چکا ہے۔ خیال رہے ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ کے ایئرپورٹس پر 82 فیصد فضائی ٹریفک کو کنٹرول کیا گیا ہے۔