لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں، ڈپٹی کمشنر قصور

منگل 25 مارچ 2025 16:07

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورکا اچانک دورہ کیا۔ مریضوں کو دی جانیوالی تمام طبی سہولیات‘میڈیسن کی دستیابی‘ و فراہمی ،صفائی اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری جیک کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصورنے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر و و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری کیساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی۔\378