کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل اور تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے، ڈی پی اوبھکر

منگل 25 مارچ 2025 18:05

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور اندر میعاد 03 یوم رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا شامل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :