الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی ناہلی سے متعلق کیس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی

منگل 25 مارچ 2025 20:25

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی ناہلی سے متعلق کیس کی سماعت 9اپریل تک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ناہلی سے متعلق کیس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کوا لیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی سماعت کے موقع پر جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور پٹیشنز کی کاپیاں فراہم کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کو کاپیاں جمشید دستی کو فراہم کرنے کے ہدایت کی دوران سماعت الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو 09 اپریل تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت 09 اپریل تک ملتوی کر دی.۔۔۔۔۔اعجاز خان