توہین رسالت ؐ کیس،5مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منگل 25 مارچ 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)توہین رسالت ؐاور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 5مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔فیصلہ بعد پانچوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھنانا جرم کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، مجرمان کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نا ہو۔فیصلہ سنائے جانے کے وقت انتہائی سخت سیکیورٹی تھی جبکہ بڑی تعداد میں وکلا اور شہری موجود تھے۔