وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ہیڈ آفس کا دورہ

پی این ایس سی کے مختلف شعبوں کا معائنہ، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

منگل 25 مارچ 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ہیڈ آفس کا منگل کو دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جرار حیدر نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو پی این ایس سی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے احاطے میں پودا لگایا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بحری امور سے پی این ایس سی مینجمنٹ نے ملاقات بھی کی۔ وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی این ایس سی کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے جدید اقدامات میں دلچسپی ظاہر کی اور پی این ایس سی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پی این ایس سی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :