رواں سال صوبہ بھر کی 139 مجموعی پولیس پوسٹوں پر چیکنگ کے دوران 757 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے، ترجمان

منگل 25 مارچ 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں اور موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر کی 139 مجموعی پولیس پوسٹوں پر چیکنگ کے دوران 757 اشتہاری مجرم گرفتار کیے گئے۔

مجرمان کے قبضہ سے 46 کلاشنکوف،391 پسٹلز، 56 رائفلز، 15 بندوقیں، 04 ریوالور اور 13 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔328 کلوگرام چرس، 1005 کلو گرام ہیروئن، 18 کلو گرام آئس، 50 کلو گرام افیون اور 1749 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ موٹرویز کی 70 داخلی و خارجی پنجاب پولیس چیک پوسٹوں پر 608 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے 43 کلاشنکوف، 306 پسٹل، 46 رائفل، 05 بندوقیں، 02 ریوالور اور 11 ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں اسی طرح 50 دریائی پولیس پوسٹوں پر چیکنگ کے دوران 110 اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے 01 کلاشنکوف، 36 پسٹل، 06 بندوقیں، 05 رائفل، 02 ریوالور اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبہ بھر کی سرحدی چیک پوسٹوں کو اضافی نفری اور جدید وسائل سے مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ موٹر ویز اور بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ و سرویلنس سے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :