امریکی جنگی طیاروں کے حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے السالم میں بمباری

بدھ 26 مارچ 2025 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) امریکی جنگی طیاروں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول یمن کے ضلع سعدہ کے علاقے السالم میں بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق امریکاکے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی بمباری کے نتیجہ میں حوثیوں کے کئی نمایاں کمانڈر مارے گئے ہیں جن میں میزائلوں کو ڈیل کرنے والا کمانڈر بھی شامل ہے، تاہم ابھی حوثیوں کی طرف سے اس پر تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی مشیر نے کہا کہ ہمارے حملوں کا ہدف ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز ہیں، مواصلاتی مراکز ہیں اور ہتھیار بنانے کی فیکٹریاں بطور خاص شامل ہیں۔ امریکی طیاروں نے منگل کی شام بھی تقریباً 13 بار حوثی بیرکوں پر حملے کئے اور ان کے اسلحہ ڈپوؤں کو تباہ کیا تھا اور اب بدھ کی صبح دوبارہ حملے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :