ریاض میںامریکہ کے ساتھ بات چیت فائدے مند تھی، روسی مذاکرات کار

امریکی نمائندوں کے ساتھ مشاورت میں بہت سے امور پر بات چیت ہوئی،گفتگو

بدھ 26 مارچ 2025 13:48

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)روس اور امریکہ کے درمیان بات چیت دشوار تاہم مفید ہے۔ اضافی بات چیت میں اقوام متحدہ اور دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات روسی مذاکراتی وفد میں شریک رکن گریگری کارسین نے بتائی۔کارسین جو روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ "ہم ہر چیز زیر بحث لا رہے ہیں، یہ ایک بھرپور اور دشوار بات چیت رہی تاہم یہ ہمارے اور امریکیوں کے لیے بہت فائدہ مند تھی"۔

کارسین کے مطابق ریاض میں امریکی نمائندوں کے ساتھ مشاورت میں بہت سے امور پر بات چیت ہوئی۔روسی وزارت خارجہ نے ریاض میں یوکرین کے حوالے س روسی اور امریکی فنی کمیٹیوں کے بند کمرے کی بات چیت اختتام پذیر ہونے کا اعلان کیا۔ وزارت نے واضح کیا کہ کرملن اور وائٹ ہاس اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کریں گے۔