وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور فیصلے کے مطابق سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا سلسلہ پنجاب بھر میں جاری

بدھ 26 مارچ 2025 14:28

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) نگہبان پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور فیصلے کے مطابق سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا سلسلہ پنجاب بھر میں جاری ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ فیصل سلطان نے نوشہرہ ورکاں سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ کیا انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ بھی موجود تھے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ سپیشل ایجوکیشن سکول پہنچے تو پرنسپل اور سکول سٹاف و سپیشل بچوں نے انکا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے سپیشل ایجوکیشن سکول کی مکمل عمارت کا جائزہ لیا اور بچوں نے کمرے مختلف کھلونوں سے سجا رکھے تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ سپیشل ایجوکیشن سکول کے طلباء کو عید گفٹ اور تحائف دیے اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور طلباء سے انکے زبان اور اشاروں کو نہ جانتے ہوئے بھی خوش گپیاں کیں اور سپیشل بچے عیدی اور تحائف ملنے پر انتہائی خوش دکھائی دیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں نوشہرہ ورکاں کے تجارتی مرکز اور مختلف جگہ پر بنائی گئی گرین بیلٹ کا جائزہ لینے کے علاوہ تحصیل آفس کے بالمقابل اردو بازار،سرکاری ٹرانسپورٹ اڈہ، اور میونسپل کمیٹی آفس کا وزٹ کیا۔