ڈپٹی کمانڈنٹ رائے امداداللہ کی چیف ڈرل انسٹرکٹر انسپکٹر رائے غریب عالم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

انسپکٹر غریب عالم فرض شناس پولیس افسر ،ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا‘رائے امداد اللہ کی گفتگو

بدھ 26 مارچ 2025 14:43

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ایس پی رائے امداداللہ شاہد کی طرف سے چیف ڈرل انسٹرکٹر پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ انسپکٹر رائے غریب عالم کے ٹرانسفر پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔انسپکٹر رائے غریب عالم نے اپنی16سالہ دور ملازمت میں بطور سی ڈی آئی موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ فرائض سر انجام دئیے ۔

انہوںنے موٹروے پولیس،ایف آئی اے، کشمیر پولیس، ٹریفک وارڈن اوررنگ روڈ پولیس کے افسران کو متعدد ایڈوانس کورسز،اپر کلاس کورسز، انٹرمیڈیٹ کورسز،لوئر اور ریکروٹمنٹ کورسز میں تربیت دی ۔ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی رائے امداد اللہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر رائے غریب عالم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب عالم ایک فرض شناس پولیس افسر ہیںا ور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ایڈمن یاسر ذوالفقار بٹ ،ڈی ایس پی سکیورٹی ظہیر وقاص،ڈی ایس پی ٹریننگ رانا نذیر احمد،پبلک ریلیشنز آفیسر سید محمد قوی حیدر زیدی سمیت سٹاف و زیر تربیت افسران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تمام شرکاء نے انسپکٹر رائے غریب عالم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔