پتوکی، چار سال گزر گئے چوری و ڈکیتی وارداتوںسے متاثرشہریوں،صحافیوں کی وارداتوں کا پولیس سراغ نہ لگاسکی

بدھ 26 مارچ 2025 14:53

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)پتوکی چار سال گزر گئے چوری و ڈکیتی وارداتوںسے متاثرشہریوں،صحافیوں کی وارداتوں کا پولیس سراغ نہ لگاسکی سول سوسائٹی،شہری،صحافی برادی سراپا احتجاج آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ ریجن سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی اور تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے محروم شہریوں ،صحافیوں کی وارداتوں کا پولیس کوئی بھی سراغ نہ لگا سکی سینئر صحافی رانا عقیل ایاز کا مقدمہ نمبری 759/22 بجرم 380ت پ تھانہ صدر پتوکی میں درج ہے جس کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ،احمد شیخ ،ندیم میو ،محمد نثار سمیت دیگر شہریوں کے مقدمات تھانہ سٹی پتوکی اور تھانہ صدر پتوکی میں درج ہیں شہری تھانہ سٹی پتوکی اور صدر پتوکی پولیس اسٹیشنوں اور متعلقہ افسران سے ملاقاتیں کرکے تھک چکے ہیں مگر ابھی تک انکے مقدمات کی تاحال کوئی ریکوری نہ ہوسکی اور ہی پولیس ملزمان کو ٹریس کرسکی پانچ سال گزر گئے شہریوں کے مقدمات التوا کا شکار متاثرہ شہریوں ،صحافیوں محمد نوید بھٹی، ودیگر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری و ڈکیتی سے متاثرہ افراد کی فوری طور پر ریکوریاں کروائی جائیں ۔