فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل

بدھ 26 مارچ 2025 15:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل ہوگئی جس کا فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) حکام کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں پانی کی کمی پر مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب میں کمی پر پاور ڈویژن اسٹڈی کرائے، پن بجلی کی گرتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پلان تیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :