ہسپتال میں داخل تمام مریضوں کو لیب ٹیسٹ اور ادویات کی سو فیصد مفت دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرساہیوال

بدھ 26 مارچ 2025 16:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال شاہد محمود نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے وارڈز کے واش روم کی ناگفتہ بہہ صورتحال پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے معاملات فوری بہتر کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے تنبیہ کی کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں داخل تمام مریضوں کو لیب ٹیسٹ اور ادویات کی سو فیصد مفت دستیابی کو یقینی بنانا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے اولڈ ایج ہوم اور دارالامان کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نے بزرگ شہریوں اور وہاں مقیم خواتین سے ملاقات کی۔ انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کے مسائل سنے اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے عید گفٹ پیش کیے۔ بعد ازاںوہ دارالامان بھی گئےجہاں انہوں نے وہاں مقیم خواتین کے مسائل دریافت کیے اور ان میں عید گفٹ بھی تقسیم کیے۔\378

متعلقہ عنوان :