مظفرگڑھ،ایل پی جی گیسولین سے بھرا ٹینکر غلط کراسنگ کرتے ہوئے الٹ گیا،ریسکیو ذرائع

بدھ 26 مارچ 2025 16:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) کوٹ ادو کے علاقے لال میر کے قریب ایل پی جی گیسولین سے بھرا ٹینکر غلط کراسنگ کرتے ہوئے سٹرک کے کنارے الٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے لال میر کے قریب 31 ٹن ایل پی جی گیسولین سے بھرا ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا، پولیس،ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری بھی موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود امدادی ٹیموں اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے ڈپٹی کمشنر کو آپریشن بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو نزدیکی آبادی کے رہائشی لوگوں کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔ایس ڈی پی او کوٹ ادو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کوٹ ادو ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے کارڈن آف کرتے ہوئے سیف زون قائم کر دیا اور ٹریفک کو معطل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو 1122 ، فائر بریگیڈ پارکو کیپکو سمیت تمام امدادی ٹیموں نے کولنگ پروسس مکمل کر کے لیکچ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔\378