عید الفطرکےموقع پرصدرِپاکستان کی جانب سے سرگودھا ریجن کے 13 قیدیوں کی رہائی اور 217 قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہ

بدھ 26 مارچ 2025 17:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) یومِ پاکستان اورعید الفطر کےموقع پرصدرپاکستان کی طرف سے اعلان کردہ معافی پرسرگودھا ریجن میں 13 قیدیوں کی رہائی اور 217 قیدیوں کو سزاء میں کمی کا فائدہ دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل سرگودھا ریجن ۔سعیداللہ گوندل نے رہائی پانے والوں اور سزاء میں کمی کا فائدہ پانے والے قیدیوں کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یومِ پاکستان (23 مارچ 2025ء) اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پرصدرِ پاکستان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جیلوں میں بند قیدیوں کو 200 دنوں کی خصوصی معافی دی۔ اس اعلان کی روشنی میں سرگودھا ریجن نے اس اقدام سے مستفید ہونے والے 13 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے قیدیوں میں سنٹر ل جیل ماانوالی سے 2 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے 9 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور سے 1 قیدی جبکہ ہائی سیکورٹی جیل میانوالی سے 1 قیدی شامل ہے۔

مزید برآں سرگودھا ریجن میں 217 قیدیوں نے اس خصوصی معافی کے تحت سزاؤں میں کمی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ خصوصی معافی جیلو ں میں رش کو کم کرنے اور قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے اور اچھا شہری بن کر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔ ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم رہائی پانے والےاور سزا میں کمی کا فائدہ اٹھانے والے قیدیوں کو مبارکباد دیتے ہں اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :