میرانی ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ چکا ہے اور زراعت کے لیے صرف 2 فٹ پانی باقی ہے، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ

بدھ 26 مارچ 2025 18:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) میرانی ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ چکا ہے اور زراعت کے لیے صرف 2 فٹ پانی باقی ہے۔ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق زمین داران میرانی ڈیم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پانی کی قلت کے پیش نظر نہری بہاؤ 136 کیوسک سے کم کرکے 110 کیوسک کیا جا رہا ہے تاکہ دستیاب پانی زیادہ دیر تک استعمال ہوسکے، تمام قانونی ٹیکس ادا کرنے والے زمین داروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پانی کی محدود دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کپاس کی کاشت کم کریں۔

(جاری ہے)

اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو نہری پانی میں مزید کمی کا امکان ہے۔ لہذا، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا دانشمندانہ استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :