احتساب عدالت نے بدعنوانی ریفرنس کیس میں پلیڈر تبدیلی کی درخواست پر چوہدری پرویز الہی کو طلب کرلیا

بدھ 26 مارچ 2025 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے پلیڈر تبدیلی کی درخواست پر چوہدری پرویز الہی کو طلب کرلیا ۔احتساب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے کیس کی سماعت کی، پرویز الہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لئے پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پرویز الہی کی جانب سے پلیڈر کی تبدیلی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر چودھری پرویز الہی کو طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہی کا پلیڈر کی تبدیلی کے لئے پیش ہونا لازمی ہے۔ عدالت نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔ نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔