خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامئے جاری کر دیئے

بدھ 26 مارچ 2025 20:40

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تعطیلات یکم اپریل سے 2025سے 8اپریل 2025ء تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامئے جاری کر دیئے۔ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔