ئ*صوبائی وزراء چودھری شافع حسین اور بلال یاسین کا داتا دربار کا دورہ ، چادر چڑھائی

ئ*تعمیراتی کاموں پر زیرو ٹالیرینس، بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت

بدھ 26 مارچ 2025 21:00

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2025ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری شافع حسین اور وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے داتا دربار کا دورہ کیا۔ ڈی جی اوقاف و مذہبی امور خالد محمود سندھو نے صوبائی وزراء کا استقبال کیا۔ صوبائی وزراء چودھری شافع حسین اور وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے داتا دربار حاضری دی اور چادر چڑھائی۔

اس موقع پر پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صوبائی وزراء نے داتا دربار توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹرپراجیکٹس اوقاف نے صوبائی وزراء کو جاری تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17کنال اراضی واگزار کرواکرمزار کے احاطے کو وسعت اور سرکلر روڈ کی ری ڈیزائننگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ داتا دربار کے توسیعی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مساجد اور مزارات کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ اوقاف و مزہبی امور کی اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیموں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے داتا دربار کے تعمیراتی کاموں پر زیرو ٹالیرینس، بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈیولپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر داتا دربار کی توسیع ازحد ضروری تھی۔انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ کی طرز پر کنوپیز کی تنصیب سے دربار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا۔