پاکستان میں جسمانی معذوری کی شرح 3.1 فیصد تک پہنچ گئی

سال تک کے بچوں میں جسمانی معذوری کی شرح سب سے کم ہے‘گیلپ سروے

بدھ 26 مارچ 2025 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)گیلپ سروے اور ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان میں جسمانی معذوری کی شرح 3.1 فیصد تک پہنچ گئی۔گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جسمانی معذوری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس میں پنجاب پہلے، بلوچستان دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 3.3 فیصد، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں3.2 فیصد جبکہ سندھ میں 2.3 فیصد افراد جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔

گیلپ سروے کے مطابق 2018 میں جسمانی معذوری کی شرح 2.54 فیصد تھی جو 2023 میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہو گئی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق 9 سال تک کے بچوں میں جسمانی معذوری کی شرح سب سے کم یعنی 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ شرح 26 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔