پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارات ڈی سیل کر دیں

بدھ 26 مارچ 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے متروکہ وقف املاک بورڈ نے سیل شدہ عمارات کو ڈی سیل کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارات ڈی سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے سال 2003 میں عباس لائنز، ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارت، بیرکس اور ہاسٹلز سیل کر دیئے تھے۔

عمارات سیل ہونے کی وجہ سے رہائش، ٹریننگ اور انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا تھا۔ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے کہا کہ عباس لائنز اور ایلیٹ فورس کی ڈی سیل کی گئی عمارات انتظامی امور اور بیرکس ٹریننگ مقاصد کیلئے استعمال میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :