عید الفطر کی آمد،پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 گینگز کے 46 کارندے گرفتار،316 اشتہاری مجرم، 89 عدالتی مفرور، 78 عادی مجرم گرفتار

جمعرات 27 مارچ 2025 01:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرعید الفطر کی آمد کے پیش نظرپنجاب پولیس صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میںگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 گینگز کے 46 کارندے گرفتار،316 اشتہاری مجرم، 89 عدالتی مفرور اور 78 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالور، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوںکی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔

35 موٹر سائیکلیں، 21 موبائل فونز، 81 مویشی، 25 تولے سونا اور 50 لاکھ روپے نقدی برآمدبھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں01 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچا جبکہ 03 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔