
پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
پاکستان ترکیہ کے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تعلیمی میدان میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وفاقی وزیر
جمعرات 27 مارچ 2025 01:45
(جاری ہے)
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکیہ پاکستان کا برادر ملک ہے اور ان کے ساتھ ہمارا روحانی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تعلیمی میدان میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں میٹرو بس کا منصوبہ بھی ترکیہ کی بس سروس سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ واحد مسلم ممالک ہیں جن کی افواج مضبوط ہیں۔ ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابٴْھر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور ترکیہ مل کر دہشت گردی کی جنگ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی میدان اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز میں پاکستان سے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ سفیر ترکیہ نے کہا کہ ترکیہ میں اس وقت 4000 کے قریب پاکستانی طلباء زیرِ تعلیم ہیں، اس تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ میں تجارت کے مواقع کو بڑھانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.