لاہور، وزیر اعلی پنجاب کی سائیکل سکواڈ پولیس نے 4ملزمان گرفتارکرلئے

جمعرات 27 مارچ 2025 09:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ فرینڈلی پولیس یونٹ اور سائیکل سکواڈ نے اپنی کارروائیوں سے شہریوں، بالخصوص خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان کے مطابق لبرٹی مارکیٹ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان عید کی خریداری میں مصروف خواتین کو نشانہ بنا رہے تھے۔ ایک متاثرہ خاتون نے قریب موجود سائیکل سکواڈ کو شکایت درج کرائی جس پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈیفنس رایا میں ایک ملزم نے اسلحہ دکھا کر خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر سائیکل سکواڈ اور ڈولفن فورس نے ملزم کا پیچھا کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔خواتین نے بروقت کارروائی اور تحفظ کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب اور فرینڈلی پولیس یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :