جیکب آباد ، فیملی لائن محلہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے باعث باپ دو معصوم بچوں سمیت جھلس کرشدید زخمی ہوگیا

جمعرات 27 مارچ 2025 14:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) جیکب آباد کے فیملی لائن محلہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے باعث باپ دو معصوم بچوں سمیت جھلس کرشدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

شعیب پٹھان اپنے دو معصوم بچوں 4سالہ بیٹا عیان اور 6سالہ بیٹی اریبا سمیت جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ،جنہیں فوری سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی لیجایا گیا۔زخمیوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ جیکب آباد ضلع کی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود نہیں جوقابل افسوس ہے۔ انہوں نے وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔\378