سیالکوٹ، ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث ملزمان با عزت بری

جمعرات 27 مارچ 2025 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکو ٹ منصور وقارایڈیشنل نے تھانہ حاجی پورہ سیالکو ٹ موضع فتح گڑھ کے مشہو ر مقدمہ ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث ملزمان شیری اسحاق، مزمل حسین ،یوسف پٹھان اور منور کو شک کی بنا پر با عزت بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 12اپریل 2023کو فتح گڑھ کے قریب پی ایس او پٹرول پمپ پر دوران ڈکیتی گن مین سلطان کومذمت کرنے پرملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی پرویز احمد چیمہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،خاور محمود ملک ایڈووکیٹ ہائیکور ٹ،اور سائمن بنجمن ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے پیروی کی ۔