
سعودی ڈیجیٹل سسٹم سے ہم آہنگی نہ ہونے پر 80 ہزار پاکستانی حاجیوں کا سفرِ حج غیر یقینی
مکہ، مدینہ، منی اور عرفات میں حاجیوں کو ٹھہرانے کی اجازت نہ ملنے پر ہزاروں پاکستانی عازمین کا سفر حج مشکل ہوگیا ہے
جمعرات 27 مارچ 2025 16:19

(جاری ہے)
حج آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین فرقان عبدالقادر نے اس ضمن میں بتایاکہ یہ مسئلہ 22 اکتوبر 2024 کو اس وقت پیدا ہوا جب سعودی حکام نے ایک نیا خودکار نظام متعارف کرایا لیکن پاکستانی وزارت مذہبی امور نے بھی بروقت اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے نجی حج آپریٹرز کو اس نئے سسٹم کے تحت درپیش مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نجی حج آپریٹرز کے مطابق ان کی جانب سے خودکار سسٹم کے تحت مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی ایڈوانس میں بکنگ کرائے جانے کے باوجود اب تک سعودی دفاع مدنی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے حاجیوں کو ٹھہرانے کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا ہے۔نجی حج آپریٹرز نے ممکنہ بحران سے بچنے کی غرض سے اپنے اثاثے فروخت کرکے متعلقہ سعودی اتھارٹیز اور سروس پروائیڈرز کو ایڈوانس میں ادائیگیاں کی ہوئی ہیں۔ حج آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کی کمائی لگادی تاکہ وہ اپنے پاکستانی حاجی کسٹمرز کو بہتر سے بہتر سہولیات دے سکیں لیکن اب انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں۔اگر یہ بحران برقرار رہا تو نجی شعبے کے 80 فیصد حج آرگنائزر دیوالیہ ہوسکتے ہیں اور ہزاروں حاجیوں کا حج خطرے میں پڑجائے گا جس کا انہوں نے پتہ نہیں کب سے خواب دیکھا ہوا ہے۔نجی حج آپریٹرز نے خادم حرمین شریفین، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ضمن میں فوری مداخلت کرکے اس سنگین بحران کو حل کرائیں اور سعودی اتھارٹیز کے ذریعے حج ویزوں کے اجرا کی تاریخ 30 ذیقعد تک بڑھانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دوست ممالک کے بطورقرض ڈالرز کی واپسی کی بجائے مئوخر ادائیگی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.