لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوئوں پر ڈرائیور نے بس چڑھا دی، ایک ڈاکو ہلاک

جمعرات 27 مارچ 2025 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) کراچی میں سپر ہائی وے پر لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکووں پر ڈرائیور نے بس چڑھا دی ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے احسن آباد گلشن معمار ایم 3 پمپ کے قریب ڈاکو کی ہلاکت کے واقعہ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہ یں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ دو ڈاکو بس کے ڈرائیور سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ڈرائیور نے ان پر بس چڑھا دی۔واقعے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکو سے چھینا گیا موبائل اور پستول برآمد کر لیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ اس کی شناخت کے لیے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔