
روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پرعزم ہیں، نارتھ سائوتھ کوریڈورکے تحت پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ 31 مارچ کو شروع ہو گا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم سے گفتگو
جمعرات 27 مارچ 2025 18:18

(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی، وزیرخزانہ نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ نے روس کی تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ ایران کے راستے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔فریقین نے اس منصوبے سے متعلقہ کسٹمز کی سہولیات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران روس کے تعاون سے پاکستان میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور فزیبلٹی اسٹڈی و لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.