
روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
نارتھ سائوتھ کوریڈورکے تحت پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ 31 مارچ کو شروع ہو گا، محمداورنگزیب کی رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم سے گفتگو
جمعرات 27 مارچ 2025 19:18

(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی، وزیرخزانہ نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ نے روس کی تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ ایران کے راستے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔فریقین نے اس منصوبے سے متعلقہ کسٹمز کی سہولیات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران روس کے تعاون سے پاکستان میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور فزیبلٹی اسٹڈی و لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
-
غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی، آگے کیا ہو گا؟
-
پی ٹی ڈی سی پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025 میں خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کرے گا
-
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس
-
26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس؛ دورانِ سماعت دلچسپ صورتحال، ججز میں نوک جھونک
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو گئے، لیکن مستقبل پر سوالیہ نشان
-
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کے عزم پر مبنی ہیں،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
سکیورٹی اداروں کو سعد رضوی اور ان کے بھائی کا سراغ ملنے کی اطلاعات
-
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان گٹھ جوڑ بے نقاب، بھارتی اپوزیشن نے مودی کی دوغلی پالیسی اور اخلاقی پستی پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
-
اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا، سلمان اکرم راجا
-
پاکستان صدر ٹرمپ کے امن میں غیرمعمولی کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.