بنی پولیس کی کارروائی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر4 ملزمان گرفتار

جمعرات 27 مارچ 2025 20:16

بنی پولیس کی کارروائی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) بنی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی4 ملزمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں رضوان، انجم، ثاقب اور عبدل شہزاد شامل ہیں، دوران سرچ آپریشن کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ ہونے پر کرایہ داروں اور مالکان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، شہری قانون کے مطابق کرایہ داری کوائف کا اندراج یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :