گورنر خیبر پختونخواکی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت

گورنر نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار

جمعرات 27 مارچ 2025 21:22

گورنر خیبر پختونخواکی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا ہے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں، انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کے درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔