گ*اڈہ لاریاں شوروم پر پرائیوٹ کمپنی کے انجینئر کو کارمرمت کرانے کے بہانے ہتھیالی

ج* ساڑھے 18 لاکھ روپے کی نقدی کا جھٹکا۔تین باپ بیٹوںکے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 27 مارچ 2025 20:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء) بیرونی اڈہ لاریاں زاہد موٹر شورروم پر ہواوے کمپنی اسلام آبادکے ٹرانسمیشن انجینئر زین العابدین سے باپ بیٹوں سمیت تین افراد کی نوسربازی۔خراب گاڑی کاسودا کر کے مرمت کرانے کے بہانے کارسمیت فرارہوگئے۔ ساڑھے 18لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں باپ بیٹوں سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زاہد موڑ شوروم پر 11مئی 2024کو کروڑ پکا لودھراںکے رہائشی اسلام آباد میں تعینات انجینئر زین العابدین نے رحمان امتیاز، رضوان امتیاز اور ان کے باپ امتیاز احمد سے ایک کارنمبر 5652ایل زیڈٹی 16لاکھ 50ہزار روپے میں خریدکی۔ملزموں نے اصل کاغذات کی بجائے ایک جعلی رسید دے دی ۔ جب گاڑی لے کر زین العابدین نکلاتو کار خراب ہونے کے سبب نہ چل سکی تو شوروم پرکار کھڑی کرکے ملزموں کو دے دی تو ملزموں نے مزید دو لاکھ روپے مرمت کے نام پر لے لیے جب زین العابدین نے دوبارہ رابطہ کیا تو ملزموں نے گاڑی دینے سے انکار کر دیااور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے پستول دکھا کر فرارہوگئے۔

پولیس غلہ منڈی نے زین العابدین کی مدعیت میں مقدمہ 506, 420 اور 34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔