لائن ڈیپارٹمنٹ افسران کی انسداد پولیو مہم میں کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 27 مارچ 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے کہا ہے کہ لائن ڈیپارٹمنٹ افسران کی پولیو مہم میں کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی، غفلت کے مرتکب ہونے کی صورت میں ذمہ دارافسر کیخلاف ایکشن ہوگا ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر حب پولیو مائیکروپلان کی فوری اپ ڈیٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ ماہ اپریل میں شروع ہونیوالی پولیو مہم کو موثربنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردارنبھائیگی ،انسدادپولیو مہم میں شریک ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

انتظامی افسر نے کہا کہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران پولیو مہم کے دوران اپنے محکموں کے مانیٹرزکی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں، افسران آنیوالی نسلوں کے تحفظ اور انھیں عمر بھر کی معذور ی سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض محکموں کے افسران کی جائے تعیناتی پر دوران ڈیوٹی عدم فرض شناسی کے معاملے پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی افسر اجازت کے بغیر جائے تعیناتی سے باہر نہیں جاسکتا،ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے دن سے سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بھی کررہے ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش ،ڈسٹرکٹ این اسٹاف افسر پولیوپروگرام ڈاکٹر نزیز رونجہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحدی ایریاز سے تعلق رکھنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے پولیو مہم کیلئے 345سیکورٹی عملے کی ضروریات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی حب سرکل امام بخش کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو ٹیموں کو ہرصورت میں تحفظ کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :