راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ،منشیات،شراب اور مسروقہ نقدی و سامان برآمد

جمعرات 27 مارچ 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس نے25 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،شراب اور مسروقہ نقدی و سامان برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اکرام اللہ اور اکرام شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 12 ہزار 500 روپے، دو موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا گیا۔

بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں رضوان، انجم، ثاقب اور عبدل شہزاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ ہونے پر کرایہ داروں اور مالکان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ساجد کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا۔ بنی پولیس نے ملزم ارسلان افتخار سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم ندیم عباس سے20روند پسٹل09ایم ایم، صادق آباد پولیس نے ملزم ابصارعالم سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم بشارت گلزار سےپستول30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم حبیب اللہ سےپستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم اکرام سے پستول30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم ادریس سے پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم معاویہ سے پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم وارث سے 10روند پسٹل30بور،صدر واہ پولیس نے ملزم فصیح سے پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عمر فاروق سے پستول30بور معہ ایمونیشن،صدربیرونی پولیس نے ملزم جمیل سے پستول30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم کاشف سے پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقار سے پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم جعفر محمو دسے ایک کلو600گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم قیصر سے10لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حبیب اللہ سے10لیٹرشراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمران سے5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔